5 فروری 2013 - 20:30

امريکا کے نائب صدر جو بائيڈن نے پيريس ميں فرانس کے صدر فرانسوا اولينڈ سے ملاقات ميں فرانسيسي صدر کي آواز ميں آواز ملاتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ جلد سے جلد مالي ميں فوجي کاروائي کي کمان سنبھال لے -

ابنا: امريکا کے نائب صدر جو بائڈن نے پيريس ميں فرانس کے صدر فرانسوا اولينڈ سے ملاقات ميں فرانسيسي صدر کي آواز ميں آواز ملاتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ جلد سے جلد مالي ميں فوجي کاروائي کي کمان سنبھالے –
امريکا کے نائب صدر جو بائڈن اور فرانس کے صدر اولينڈ نے اپنے بيان ميں کہا کہ افريقي اداروں کو بھي چاہئے کہ وہ مالي ميں زيادہ سرگرم کردار ادا کريں –
فرانس نے مخالفين کے مقابلے ميں  مالي کي عبوري حکومت کي مدد کے بہانے گيارہ جنوري کو مالي پر فوجي چڑھائي کردي –
فرانس نے چونکہ يکطرفہ طور پر مالي ميں فوجي کاروائي شروع کي ہے اس لئے اس کو عالمي برادري اور خود فرانس کے اندر سياسي جماعتوں کي تنقيدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے –
فرانس کي سوشلسٹ پارٹي جب اس کا نمائندہ يعني سارکوزي خود ملک کے صدر ہوا کرتے تھے اس وقت بھي دوسرے ملکوں ميں فرانس  کي فوجي مداخلت کي مخالفت کيا کرتي تھي -
.......
/169